
شہر قائد میں سگ گزیدگی کے واقعات میں بتدریج اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ جس کی سب سے بڑی وجہ شھر میں آوارہ کتوں کی تعداد میں اضافہ بتایا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کے رہائشی 11 سالہ بچے میں ریبیزکی علامتیں پائی گئی ہیں۔
غربت اورعدم آگہی کے باعث والدین بچے کو بروقت ہسپتال نہیں لے جاسکے جبکہ متاثرہ بچہ اس وقت انڈس ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں رواں سال11 افراد سگ گزیدگی کی بیماری میں مبتلا ہوکر جاں بحق ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News