 
                                                                              پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جیا علی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوتے ہی تنقید کا شکار ہو گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ جیا علی ہانگ کانگ میں مقیم پاکستانی بزنس مین عمران ادریس سے شادی کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔
گزشتہ روز اداکارہ جیا علی خاموشی سے ہانگ کانگ میں مقیم پاکستانی بزنس مین اور کرکٹ کوچ عمران ادریس کے ساتھ رشتہّ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔
اداکارہ کی شادی پر اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے تو وہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید بھی کی جا رہی ہے۔
جیا علی کی شادی کی تصاویر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ویسے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنانے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ جیا علی نے صرف پیسوں کی خاطر بزنس مین عمران ادریس سے شادی کی ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ بندے کے پاس صرف پیسہ ہونا چاہیے۔
جبکہ علیزہ نامی صارف نے لکھا کہ کیا بات ہے، کیا چیز ہے پیسہ۔
آفریدی زادہ نامی صارف نے لکھا کہ پیسہ کچھ بھی خرید سکتا ہے۔
ایک صارف نے بالی ووڈ فلم کا مشہور ڈائیلاگ لکھا کہ پیسہ کا چکر بابو بھیا پیسے کا چکر۔
دوسری جانب ایک صارف نے جیا علی شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ آپ نکاح نامے پر دستخط کرتے وقت غصے میں تھیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ جیا علی کی شادی لاہور کی بادشاہی مسجد میں سادگی سے ہوئی جس میں ان کے نہایت قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے ہی شرکت کی۔
جبکہ اداکارہ نے اپنے اس خاص دن پر خوبصورت عروسی لباس کے ساتھ گلاب کے گجروں کا انتخاب کیا۔
اداکارہ جیا علی کی شادی ہانگ کانگ میں مقیم پاکستانی بزنس مین اور کرکٹ کوچ عمران ادریس سے ہوئی ہے۔
جیا علی کی عمران ادریس سے پرانی دوستی تھی تاہم اب یہ دوستی رشتہ میں بدل گئی ہے۔
عمران ادریس پروفیشنل کرکٹ کوچ ہیں جو ہانگ کانگ کی قومی ٹیم سمیت دنیا کے کئی دیگر ممالک میں بھی کوچنگ کر چکے ہیں۔

اس کے علاوہ وہ اپنا بزنس بھی کرتے ہیں اور عمران ادریس کی کمپنی کھیلوں کی مختلف مصنوعات سمیت کھیلوں سے متعلقہ پراڈکٹس بھی بناتی ہے۔
دوسری جانب عمران ادریس کا حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف سے بھی گہرا تعلق ہے اور انہوں نے ایسٹ ایشیئن پیسیفک ممالک میں پی ٹی آئی کو متحرک کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
گزشتہ روز اداکارہ جیا علی نے اس حوالے سے بتایا تھا کہ آج میں بہت خوش ہوں کیونکہ مجھے بہت اچھا جیون ساتھی ملا ہے۔
اداکارہ نے کہا تھا کہ شادی کی خوشی میں جلد ہی بڑی دعوت کا اہتمام کروں گی جس میں تمام دوستوں کو مدعو کیا جائے گا۔
واضح رہے کی جیا علی نے کیرئر کا آغاز ماڈل کی حیثیت سے کیا تھا لیکن انہیں حقیقی شہرت اپنی پہلی فلم “دیوانے تیرے پیار کے” سے ملی جس کے ڈائریکٹر سید نور تھے۔
اس کے علاوہ اداکارہ جیا علی بے شمار ڈراموں میں بھی کام کر چکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 