پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ علیزے شاہ نے گلوکاری کے حوالے سے اہم انکشاف کردیا ہے۔
اداکارہ علیزے شاہ نے بتایا کہ اُن میں گلوکاری کا شوق اُن کے بھائی کے سبب پیدا ہوا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
علیزے شاہ کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا گیا تھا جس میں اُنہوں نے کچھ انکشافات بھی کیے تھے۔
علیزے شاہ کی انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔
انٹرویو کے دوران دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ بتا رہی ہے کہ اُنہیں گلوکاری کا شوق اپنے بھائی کو دیکھ کر ہوا۔
انہوں نےبتایا کہ اُن کے بھائی جب ہیڈ فون لگا کر اُونچی آواز میں گانے سنتے تھے تو ساتھ میں وہ بھی گانا گایا کرتی تھیں۔
ایسے ہی اُن کا شوق بڑھتا گیا اور اُنہوں نے گلوکاری میں قسمت آزمانے کا سوچا۔
دوسری جانب اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے بھائی کے بارے میں بتایا کہ ان کا بھائی بہت شرمیلا ہے اس لیے وہ کبھی گلوکاری میں نہیں آئےگا۔
اداکارنےمزید بتایا کہ ان کے بھائی کو شوبز میں آنے کا شوق بھی نہیں ہےْ
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
