Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی وزیر حج و عمرہ کا نورالحق قادری سے ٹیلیفونک رابطہ

Now Reading:

سعودی وزیر حج و عمرہ کا نورالحق قادری سے ٹیلیفونک رابطہ
نورالحق قادری

سعودی وزیر حج و عمرہ کا وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے ٹیلفونک رابطہ ہوا جس میں ‏حج 2021 کے آپریشن اور تیاریوں سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔

ٹیلیفونک رابطے کے بعد وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت نے ابھی تک حج 2021 سے متعلق حتمی پالیسی جاری نہیں کی۔

نور الحق قادری نے یہ بھی کہا کہ حج سے متعلق میڈیا پر آنے والی خبریں سعودی وزارت صحت کی سفارشات ہیں، سعودی حکومت نے ابھی ان سفارشات پر حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے واضح کیا کہ عازمین کی ‏تعداد اور ایس او پیز ابھی طے ہونا باقی ہیں۔ سعودی حکومت حتمی فیصلے سے قبل پاکستان کو ‏اعتماد میں لے گی سعودی حکومت کی جانب سے حتمی اعلان کے بعد حج پالیسی کا اعلان کیا ‏جائے گا۔

 دوسری جانب حج2021 کے لیے سعودی وزارت صحت نے 9 صفحات پر مشتمل ہدایت نامہ جاری ‏کیا ہے۔

ہدایت نامہ کے مطابق عازمین کو ویکسی نیشن کارڈ کے ساتھ انفرادی طور پر وزارت کو ثبوت دینا ہوگا۔

ہدایت نامے میں سعودی وزارت صحت نے تسلیم اور منظور شدہ ویکسین لگوانا لازمی قرار ‏دیا گیا ہے، ویکسین کی پہلی خوراک یکم شوال 1442 کو لی گئی ہو اور ویکسین کی دوسری خوراک ‏سعودی عرب داخلے سے 14دن پہلے لینا ہو گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر