
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اداکارہ رابعہ کلثوم نے بیٹے کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہے۔
حال ہی میں ننھے مہمان کی والدہ بننے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نے عیدالفطر کے موقع پر فوٹو ینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی خوبصورت فیملی فوٹو شیئر کی ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے ہمراہ اُن کے شوہر اور بیٹا موجود ہیں۔
پوسٹ کردہ تصویر میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ رابعہ کلثوم اور اُن کے شوہر محبت بھری نگاہوں سے اپنے بیٹے کو دیکھ رہے ہیں جبکہ اُن کے بیٹے کا چہرہ واضح طور پر نظر نہیں آرہا۔
اداکارہ نے پوسٹ کی جانے والی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ اللّہ تعالیٰ نے اس عیدالفطر پر اُن کی زندگی میں ننھے مہمان کو شامل کرکے عید کی خوشیوں کو دوبالا کردیا ہے۔
رابعہ کلثوم نے لکھا کہ اُن تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے اُن کے بیٹے کی پیدائش پر اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دوسری جانب رابعہ کلثوم کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی اطلاع اداکارہ صرحا اصغر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں دی تھی۔
اداکارہ صرحا اصغر نے بتایا تھا کہ رابعہ کلثوم کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ رابعہ کلثوم سینئر اداکارہ پروین اکبر کی بیٹی ہیں اور معروف اداکار فیضان شیخ کی بہن ہیں۔
دوسری جانب رابعہ کلثوم پاکستان کے متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News