پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےخیبرپختونخواہ کے عہدیداران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخواہ کے مسائل کے لئے آواز بلند کرکے عوام کی ترجمانی کریں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی خیبرپختونخوا کے صدر ہمایوں خان اور جنرل سیکریٹری شازی خان کی ملاقات ہوئی جس میں سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی خیبرپختونخواہ کے عہدیداران کے درمیان صوبے کے تنظیمی امور پر بات چیت کی گئی جبکہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی خیبرپختونخواہ عہدیداران کو ہدایت دی کہ نظریے کے لئے قربانیاں دینے والے پارٹی کارکنان سے رابطے میں رہیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیبرپختونخواہ عہدیداران کو مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے لئے بھرپور تیاریاں کی جائیں اور خیبرپختونخواہ کے مسائل کے لئے آواز بلند کرکے عوام کی ترجمانی کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
