وزیراعظم عمران خان سے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر کی ملاقات ہوئی جس میں خطے اور عالمی امن و سیکیورٹی کے معاملات پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں پائیدار ترقی اور کوویڈ 19 کے بعد معاشی بحالی پر بات چیت کی گئی جبکہ اقوام متحدہ کے ایجنڈا میں شامل اہم ایشوز، فلسطین اورجموں کشمیر تنازعے پر بھی گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں افغان امن عمل کے معاملے پر بات چیت کی گئی جبکہ منی لانڈرنگ سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی صدر بوزکیر نے وزیر اعظم کوجنرل اسمبلی کے سماجی و معاشی امور حل کے اقدامات سے آگاہ کیا۔
ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے فلسطین سے متعلق جنرل اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کے فیصلہ کو سراہا۔
وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے تحت ماحولیاتی تبدیلیوں کے لئے بین الاقوامی تعاون کی ضرورت پر زور دیا اور اقوام متحدہ کے مرکزی کردارکے ساتھ پاکستان کی مظبوط حمایت کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امن عمل کی بحالی اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق منصفانہ اور پائیدار حل کے اقدامات کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
