Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہ محمود قریشی کا ترک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

Now Reading:

شاہ محمود قریشی کا ترک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ
شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ترکی اور پاکستان  نے مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی تشدد کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترک وزیر خارجہ آج فلسطین میں تشدد کی حالیہ لہر پر وزرائے خارجہ کا اجلاس بلانے کی درخواست دیں گے۔

گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ  نے فلسطین کی حالیہ صورتحال پر اسلامی سربراہی کانفرنس کا اجلاس بلانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ کورونا وباء کے باعث او آئی سی کا اجلاس مجازی طور پر یا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد کرنے پرغور جاری کیا ہے۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی فلسطینیوں کے حق اور اسرائیل کے خلاف  قرارداد پیش کریں گے اور اجلاس میں ترکی, پاکستان, آزربائیجان, قطر,ایران, سعودی عرب، شام,کویت, انڈونیشیا, تیونس اور ملائشیا سمیت دیگر ممالک اسرائیل پر تشدد روکنے کے لئے دباو ڈالیں گے۔

ذرائع نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل کے فلسطینیوں کے خلاف مظالم کی بھر پور مذمت کی جائے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ دوسری جانب تیونس نے فلسطینیوں پر اسرائیلی تشدد کے خلاف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر