
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن کی چینی سفیر نونگ رونگ سے ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی اورباہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر سربراہ جے یو آئی اور چینی سفیر نے اتفاق کیا۔
مولانا فضل الرحمٰن اور چینی سفیر نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے اتفاق کیا کہ سی پیک کوریڈور پاکستان و چین دونوں کے مفاد میں ضروری ہے۔
اس موقع پر چینی سفیر نونگ رونگ کی جانب سے مولانا فضل الرحمٰن کو بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی۔
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن نے چینی سفیر کی جانب سے بین الاقوامی کانفرس میں شرکت کی دعوت قبول کر لی۔
ملاقات میں چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ آن لائن بین الاقوامی کانفرنس میں پانچ سو سیاسی جماعتیں شریک ہوگی آپ کی شرکت باعث اعزاز ہے۔
چینی سفیرنونگ رونگ نے مزید کہا کہ چین مستقبل میں بھی پاکستان کی معاشی ترقی میں بھرپور ساتھ دےگا۔
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن نے ملکی معاشی ترقی میں بھرپور حصہ لینے پر چینی سفیر نونگ رونگ کا شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News