قومی اسمبلی اجلاس میں متعدد ترمیمی آرڈیننس کی قراردادیں منظور کر لی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں متعدد قراردادیں پیش کی گئیں۔
سرکاری ایجنڈہ زیر غور لانے کی تحریک کی ایوان میں منظوری دے دی ہے۔
اجلاس میں سی ڈی اے ترمیمی آرڈیننس میں 120 دنوں کی توسیع کی قرارداد منظور کر لی ہے جبکہ انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس 2021 میں 120 دن کی توسیع کی قرارداد بھی منظور کر لی ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں پاکستان ائیر وار کالج آرڈیننس میں 120 دن توسیع کی قرارداد بھی منظور کر لی ہے۔
پاکستان سائیکالوجیکل کونسل کے قیام کا بل 2019 کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ہے جبکہ قومی اسمبلی نے انسانی اعضاء کا ترمیمی بل 2020 بھی منظور کر لیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News