بھارت اور بنگلہ دیش میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے عیدالفطر اب 14 مئی بروز جمعے کو منائی جائے گی۔
بھارت اور بنگلہ دیش کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ ملک بھر سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخیر آزاد کا کہنا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے، تمام زونل اور ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے مقامات پر جاری ہیں، اگر اللہ تعالی نے تیس روزے عطا کئے ہیں تو ضرور مکمل کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان میں کہیں سے شہادت موصول ہوئی تو اسے بھی پرکھا جائے گا، میڈیا سے درخواست ہے کہ کمیٹی کے فیصلے کا انتظار کرے، میڈیا ایسی خبر نہ چلائے جس سے غلط فہمی اور بے چینی پھیلے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News