
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا وطیرہ ہے کہ ایک دن کہتی کچھ ہے اور اگلے دن اس فیصلے کو واپس لیتے ہوئے کرتی کچھ اور ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ لاپرواہی اور لاتعلقی کے اس رویے کی جھلک خارجہ تعلقات سمیت گورننس کے تمام پہلوؤں میں عیاں ہے۔
پی ٹی آئی حکومت کا وطیرہ ہے کہ ایک دن کچھ کہتی ہے اور اگلے دن اس فیصلے کو واپس لیتے ہوئے کرتی کچھ اور ہے۔ لاپرواہی اور لاتعلقی کے اس رویے کی جھلک خارجہ تعلقات سمیت گورننس کے تمام پہلوؤں میں عیاں ہے۔ اس نہ ختم ہونے والی غیر یقینی پالیسی سے پاکستان کو بے انتہاء نقصان ہوا ہے۔ https://t.co/1Rzo6iMRFw
— Shehbaz Sharif (القدس في العيون) (@CMShehbaz) May 12, 2021
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اس نہ ختم ہونے والی غیر یقینی پالیسی سے پاکستان کو بے انتہا نقصان ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News