
وزیر خزانہ شوکت ترین نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان محمد خالد خورشید سے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت ترقیاتی کاموں پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت متعدد ہائیڈل پاور جنریشن، فروغ سیاحت اور فنی تعلیم کے منصوبے شروع کر رہی ہے۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان محمد خالد خورشید نے بجٹ سے متعلق مختلف تجاویز دی ہیں۔
وزیر خزانہ شوکت ترین نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو بجٹ سازی کے لئے مشاورتی عمل جاری رکھنے کی یقین دھانی بھی کروائی ہے۔
ملاقات میں وزیر خزانہ گلگت بلتستان جاوید مناوا اور چیف سیکرٹری سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News