
بلاول بھٹو
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دوبارہ گنتی کے حکم نامے کے اجراء کے بعد پیپلز پارٹی ایسے تمام انتخابی حلقوں میں دوبارہ گنتی کے لئے الیکشن کمیشن جانے پر غور کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پیپلز پارٹی کسی خاص پولنگ اسٹیشن میں شکایت کے بغیر پورے انتخابی حلقے میں دوبارہ گنتی کی ایک نئی روایت کا خیر مقدم کرتی ہے۔
PPP welcomes new precedent set by allowing consistency wide recount without specific ps complaints. Many seats from 2018 fall within 5% threshold & candidates have not been given this chance. Once ECP order is out PPP will consider going to ECP for recounts in all such seats.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) May 4, 2021
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ 2018 کے عام انتخابات میں بیشتر ایسی انتخابی نشستیں تھیں کہ جن میں جیت کا تناسب پانچ فیصد سے کم تھا تاہم امیدواروں کو دوبارہ گنتی کا یہ موقع نہیں دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News