
سماجی رابطہ کی سب سے مشہور سائٹ فیس بک نے نئے فیچرز متعارف کروا دیا ہے۔
فیس بک کے نئے فیچرز اس کی میسجنگ ایپ میسنجر اور انسٹاگرام کے لیے ہیں۔
انسٹاگرام میں شامل نئے فیچر سے اب صارفین کو ان باکس میں سین کا آپشن بھی ہوگا۔
جس کے بعد بھیجنے والے کو یہ معلوم ہوجائے گا، اس کے پیغام کو دیکھا گیا ہے نہیں۔
اس کے علاوہ فیس بک میسنجر ایپ میں پرانی چیٹس کو بآسانی پوشیدہ رکھنے کیلئےسوائپ لیفٹ کا آپشن بھی دے دیا گیا ہے جس سے صارف اپنی چیٹ کو خفیہ رکھ سکتا ہے۔
دوسرے جانب فیس بک ایپ کو مزید جدید کرنے کیلئے آڈیو فیچرز پر تیزی سے کام کیا جارہا ہے،تاکہ صارف آسانی کے ساتھ وائس میسج بیھج سکیں،جس کیلئے مائیک آئیکون پر کلک کرکے میسج سینڈ کیا جاسکتا ہے۔
فیس بک کا کہنا ہے یہ آڈیو میسج کا فیچر جلد انسٹاگرام میں بھی صارفین کو دستیاب ہوگا۔
میسنجر اور انسٹاگرام پر چیٹ تھیمز میں بھی اضافہ کیا رہا ہے اور یہ تھیمز جلد صارفین کو دسیتاب ہوں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News