
دبئی سے کراچی ایئرپورٹ آنے والی غیر ملکی ایئرلاین کے 5 مسافروں کا کورونا وائرس مثبت آگیا ہے۔
ذرائع ایئرپورٹ کے مطابق وزارتِ صحت حکام نے فلائی دبئی سے آنے والے مسافروں کے کراچی ایئرپورٹ پر کورونا جانچنے کے لئے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کیے جس میں سے 5 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فلائی دبئی کی پرواز سے 152 مسافر کراچی ایئرپورٹ پہنچے۔
ذرائع نے کہا کہ 147 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر گھر روانہ کر دیا ہے جبکہ مثبت کورونا آنے والے 4 مسافروں کو کورنگی میں محکمہ صحت کے قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع نے یہ بھی کہا کہ ایک مسافر کو ایئرپورٹ ہوٹل میں قائم قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا ہے جبکہ مثبت کورونا کے دو مسافروں کا تعلق کراچی، 2 کا نوابشاہ اور ایک کا گلگت سے ہے۔
ذرائع ایئرپورٹ کا مزید کہنا تھا کہ مجموعی طور پر اب تک بیرون ملک سے کراچی آنے والے 30 مسافروں کے کورونا مثبت کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News