پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حسن نواز کے دفتر میں غنڈوں کا گھس آنا قابل مذمت ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے جاری کردہ بیان میں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ غنڈوں کا دفتر میں گھسنا شرمناک اور تشویشناک امر ہے، اللہ کا شکر ہے کہ نواز شریف اس حملے میں محفوظ رہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ حملہ آوروں کا نواز شریف پر حملے کی نیت سے دفتر میں گھسنا لمحہ فکریہ ہے، لندن پولیس اور متعلقہ حکام واقعے کی مکمل تحقیقات کرائیں اور ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ن لیگ لندن کو ہدایت کر دی کہ وہ معاملے کی مکمل چھان بین کرائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News