Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں ٹیکنالوجی کےشعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، وزیرخارجہ

Now Reading:

پاکستان میں ٹیکنالوجی کےشعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، وزیرخارجہ
وزیرخارجہ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیکنالوجی کےشعبےمیں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہواوے ٹیکنالوجیز کے وائس پریذیڈنٹ (مڈل ایسٹ ریجن) مسٹر سپیس لی کی قیادت میں ہواوے ٹیکنالوجیز کے وفد نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں وفد نے وزیر خارجہ کو ہواوے ٹیکنالوجیز کی جانب سے پاکستان میں جاری مختلف منصوبوں اور سرمایہ کاری کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجیز سے آراستہ کرنے کے حوالے سے ہواوے ٹیکنالوجیز کے جذبے کی تعریف کی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم اقتصادی سفارت کاری کے تحت دنیا کی توجہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے میسر مواقعوں کی طرف مبذول کروا رہے ہیں۔

Advertisement

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان میں ٹیکنالوجی کےشعبےمیں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، آئی ٹی کو بروئے کار لا کر شفافیت اور بہتر گورننس کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

وفد کے دیگر اراکین میں ڈپٹی سی ای او ہوا وے پاکستان ،مسٹر وہان اور ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ہواوے ٹیکنالوجیز احمد جہانزیب ملک شامل تھے جبکہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ مخدوم زادہ زین قریشی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
پرائیوٹ حج کے تحت عازمین حج کیلئے خوش خبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر