
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر اور چینی سفیر نونگ رانگ سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر سے ملاقات کی جس میں علاقائی اہمیت کے امور ، افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء اور قیام امن کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی چینی سفیر نونگ رانگ سے بھی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں چینی سفیر نونگ رانگ نے کہا کہ شہباز شریف کو چین میں پنجاب اسپیڈ کے طور پر جانا جاتا ہے۔
چینی سفیر نونگ رانگ نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف چین کے پرانے دوست ہیں اور چین پرانے دوستوں کو نہیں بھولتا۔
اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے اور سوچ کے تحت سی پیک کا فلیگ شپ منصوبہ پاکستان اور چین ہی نہیں پورے خطے کے لئے عظیم ثمرات کا حامل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News