
6 سالہ بچی نے ساحل پر تقریباً ایک فٹ پانی میں خود کو شارک کی جانب سے کیے جانے والے حملے سے محفوظ کر لیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست ہوائی میں واقع اوہاوجزیرے کے ساحل پر اہل خانہ کے ساتھ تفریح کے دوران یہ واقع پیش آیا۔
سوشل میڈیا پرایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 6 سالہ بچی سمندر کی لہروں میں لطف اندوز ہو رہی تھی تاہم اچانک شارک مچھلی آگئی۔
اس بچی کا نام انیلے ریزینٹیس ہے، جو کوئلوہ کی رہائشی ہے۔
انیلے ریزینٹیس نے جیسے ہی شارک کی مخصوص آواز سنی تو ہوشیار ہو گئی اور پھر اسے دیکھ کر وہ وہاں سے بھاگ گئی۔
ایک روز قبل اپنے اہل خانہ کے ساتھ کالاما کے ساحل پر پہنچی اور پانی سے کھیلنے میں مصروف ہوئی تو اہل خانہ اس کی ویڈیو بنانے لگے تاکہ اس لمحے کو وہ محفوظ کر سکے۔
تاہم جب والدہ نے شارک مچھلی کو دیکھا تو وہ چیخنا شروع ہوگئیں اور انہیں یہ محسوس ہوا کہ شاید اب وہ بچ نہیں سکے گی۔
اس واقع کےحوالے سے انیلے ریزینٹیس کی والدہ کا کہنا تھا کہ جب میں نے اپنی بیٹی کے قریب شارک کو دیکھا تو بھاگ کر اس کے پاس گئی تاکہ بچا سکوں۔
انیلے ریزینٹیس کی والدہ نے بتایا کہ مگر ہونولو نے صورت حال کو دیکھ کر خود بہت اچھا فیصلہ کیاجس وجہ سے اس نے اپنی زندگی بچا لی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News