Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا پشاور کے مختلف علاقوں کا دورہ

Now Reading:

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا پشاور کے مختلف علاقوں کا دورہ

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے اچانک صوبائی دارالحکومت پشاور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعلیٰ  خیبر پختونخوا محمود خان نے بغیر سکیورٹی پروٹوکول کے یونیورسٹی روڈ، کینٹ ، سٹی اور جی ٹی روڈ  کے علاوہ پبی کا بھی دورہ کیا ہے۔

محمود خان نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد اور صفائی  کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے بعض مقامات پر کورونا ایس او پیز پر عملدر آمد کی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے جبکہ  پبی حدود میں جی ٹی روڈ کے اطراف گندگی اور صفائی کی صورتحال پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو ایس او پیز پر سختی عملدر آمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر پشاور کو صفائی کی صورتحال فوری بہتر بنانے کی ہدایت  بھی کی ہے۔

Advertisement

محمود خان نے متعلقہ ٹی ایم او کو عید سے پہلے گندگی ٹھکانے لگانے جبکہ جی ٹی روڈ پر گرین بیلٹ کی مخدوش صورتحال کی بحالی کے لئے بھی  اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے  پبی پولیس اسٹیشن کا بھی دورہ کیا ہے جس میں  تھانے کا  ریکارڈ چیک کیا ہے اور  تھانے کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا حوالاتیوں سے ملے اور ان سے پولیس کے روئیے  کے بارے میں معلومات حاصل کی ہے۔

محمود خان  کا کہنا تھا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ عوامی خدمات کی فراہمی میں غفلت برتنے والے سرکاری اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

محمود خان نے کہا کہ بہتر عوامی خدمات کی فراہمی کے لئے انتظامیہ اپنی کارکردگی بہتر بنائے۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا مزید کہنا تھا کہ ایس او پیز اور حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی  میں لائی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر