Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کے مشہور میوزک شو ’انڈین آئیڈل‘ کا راز فاش ہو گیا

Now Reading:

بھارت کے مشہور میوزک شو ’انڈین آئیڈل‘ کا راز فاش ہو گیا

بھارت کے مشہور میوزک شو ’انڈین آئیڈل‘ کا راز فاش ہو گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی میوزک شو ’انڈین آئیڈل‘ کا 12 واں سیزن جاری ہے جس میں ججز کے فرائض گلوکار و موسیقار ہمیشن ریشمیا، انو ملک اور گلوکارہ نیہا ککڑ ادا کررہی ہیں۔

گزشتہ ہفتے اس شو میں کشور کمار کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے100 گیت گائے گئے تھے۔

شو کی کشور دا قسط میں شرکاء نے 100 گانے گاکر ریکارڈ قائم کیا تھا اور شو کی اس قسط کے مہمان کشور کمار کے بیٹے امیت کمار تھے۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین نے اس قسط کو آڑے ہاتھوں لے  لیا ہے۔

اس قسط کے حوالے سے کشور کمار کے بیٹے امیت کمار نے شو کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے اور اپنے انٹرویو میں بتایا کہ مجھے معلوم ہے کہ لوگ کشور دا قسط پر سخت غصہ ہیں۔

انہوں نے انٹرویوں میں کہا کہ سچ یہ ہے کہ کوئی بھی کشور کمار کی طرح نہیں گا سکتا ہے۔

Advertisement

تاہم انہوں نے بتایا کہ میں نے وہی کیا جو شو کے منتظمین نے مجھ سے کہا تھا، مجھے کہا گیا تھا کہ سب گانے والوں کی تعریف کرنی ہے اور جو جیسا بھی گائے اس کو بڑھاوا دینا ہے کیونکہ یہ کشور کمار کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پھر میں نے وہی کیا جو مجھے کہا گیا تھا۔

امیت کمار نے مزید کہا کہ شو کی انتظامیہ سے میں نے پروگرام میں شرکت کے جتنے بھی پیسے مانگے انہوں نے مجھے دیے۔

انٹرویوں کےاختتام میں انہوں نے کہا کہ اگلی بار کشور جیسے لیجنڈ کو اس طرح خراج تحسین مت پیش کیجیے گا جبکہ میرے خیال سے اس قسط کو نشر نہیں ہونا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں پریما داسا اسٹیڈیم پہنچ گئیں
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر