ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارتی حراست میں کشمیری رہنما اشرف صحرائی کی موت پر افسوس ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 5 مئی 7:45 پر 20 دہشتگردوں نے فینسنگ پارٹی پر حملہ کیا ہے۔
زاہد حفیظ نے کہا کہ فینسنگ پارٹی پر حملہ ضلع ژوب میں کیا گیا ہے۔
زاہد حفیظ کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے چھوٹے اور بڑے ہتھیار حملے میں استعمال کیے ہیں تاہم حملے میں 4 پاکستانی سپاہی شہید اور6 شدید زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایسے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغان سفارت خانے کو پاکستان نے اپنے تشویش سے آگاہ کر دیا ہے اور ایسے منظم گروہوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اشرف صحرائی کوپبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا جبکہ اشرف صحرائی کورونا صورت حال کے باوجود بھارتی جیل میں قید رہے۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشتگردی کا رنگ دینا عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News