
سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک سے پاکستان میں یورپین یونین کی سفیر نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں سی ای او پی آئی اے نے باہمی دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ فلائیٹ سیفٹی پر یورپی خدشات اور اس سلسلے میں کئے گئے اقدامات کی بریفنگ دی۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے یورپی ائیر سیفٹی ایجنسی کے ساتھ اپنے معملات اور ان کی پی آئی اے پر اطمینان کا بھی ذکر کیا۔
ترجمان پی آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ ملاقات میں یورپی یونین کی سفیر کی جانب سے تمام رکن ممالک کے سفیروں کے ساتھ معاملہ اٹھانے کا اعادہ کیا۔
واضح رہے یورپین ائیر سیفٹی ایجنسی نے پائلٹ لائسنس اسکینڈل کے بعد تمام پاکستانی ائیرلائنز پر پابندی لگا دی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News