Advertisement
Advertisement
Advertisement

توانائی کے شعبے کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے، شوکت ترین

Now Reading:

توانائی کے شعبے کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے، شوکت ترین

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبےکی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کی بہتری ترقی کی بنیادی سیڑھی ہے۔

شوکت ترین نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ معاشی بہتری کا عکاس ہے۔ کسان دوست پالیسیوں کی وجہ سے زراعت کا شعبہ ترقی کی طرف گامزن ہے۔

وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس کے باعث معیشت کی بحالی میں مشکلات آئیں، کورونا وائرس کے باوجود ملک میں تعمیراتی شعبےکا فروغ ممکن بنایا گیا۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے معیشت کی بحالی کے لئے بڑے فیصلے کئے، روپے کی قدر میں اضافے کے لیے ترجیحی اقدامات کئے۔

Advertisement

وزیر خزانہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملکی پیداواری صلاحیت میں اضافہ معاشی استحکام میں معاون ثابت ہوگا جبکہ توانائی کے شعبےکی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

شوکت ترین نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول ہماری ترجیح ہے، اقتصادی بہتری کے لئے معاشی ماہرین سے بھی مشاورت کی گئی۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے مزید کہا کہ تعمیراتی شعبے سے منسلک چالیس سے زائد صنعتوں کو بھی فعال کیا گیا، معیشت میں بہتری کے ساتھ محصولات میں بھی اضافہ ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر