 
                                                                              ملتان میں کارٹن فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے خانیوال روڈ پر نجی کاٹن فیکٹری میں لگی آگ پرتا حال قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔
ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ گزشتہ 41 گھنٹے سےخانیوال روڈ آگ بجھانے میں مصروف ہیں اور آگ بھجانے کے عمل میں ریسکیو ٹیم کی 20 گاڑیاں آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔
ترجمان ریسکیو نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ سے فیکٹری کے دو گوداموں کی چھتیں گر چکی ہیں جس میں ہوا کے باعث آگ دوبارہ بھڑک اٹھی ہے۔
اس ضمن میں ڈاکٹر کلیم کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ترجمان ریسکیو نے مزید بتایا کہ اوپن ایریا کے 60 فیصد حصہ کی آگ پر قابو پایا جاچکا ہے جبکہ اس وقت 40 فیصد حصہ میں آگ لگی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 