 
                                                                              پارلیمانی لیڈر پیپلز پارٹی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ سونامی سرکار کی بدولت آج ہر طبقہ رو رہا ہے اس تبدیلی سے قوم کی جان چھڑانا اپوزیشن کا فرض ہے۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمانی لیڈر پیپلز پارٹی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیپلزپارٹی اسمبلیوں کے اندر اور باہر جمہوری جدوجہد کی قائل ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے پاکستان میں اوئے توئے کی بجائےعزت و احترام کی سیاست کی ہے اور پیپلزپارٹی عوام کو مہنگائی ،بے روز گاری، کرپشن اور مسائل کی دلدل میں اکیلا نہیں چھوڑ سکتی۔
سید حسن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف ہیں ،شاہد خاقان کی حیثیت خواہ مخواہ کی ہے۔
پارلیمانی لیڈر پیپلز پارٹی پنجاب سید حسن مرتضیٰ کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن لندن ایون فیلڈ کے حصار سے نکلے گی تو عوام کا سوچے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 