گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ وزیراعظم سمیت پوری قوم فلسطینی بھائیوں کےساتھ کھڑی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی دہشتگردی کے باعث معصوم فلسطینی بچے شہید ہو رہے ہیں۔
چوہدری محمد سرور نے کہا کہ نیتن یاہو ایک دہشت گرد ہے، مسلم حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے ہونگے۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مزید کہا کہ وزیراعظم سمیت پوری قوم فلسطینی بھائیوں کےساتھ کھڑی ہے۔ عالمی برادری اسرائیلی جارحیت ختم کروانےمیں کردار ادا کرے، مسلم امہ کو فلسطینیوں کی مدد کرنےکیلئے متحرک کردار ادا کرنا ہوگا۔
دوسری جانب غزہ میں گیارہویں روز بھی اسرائیل کی جارحیت جاری ہے۔
غزہ میں اسرائیلی طیاروں نے رات بھر میزائل برسائے جبکہ تازہ بمباری میں ایک فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے ۔
اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد 240 سے زیادہ ہوگئی جبکہ ڈیڑھ ہزار سے زیادہ زخمی ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
