Advertisement
Advertisement
Advertisement

فخرِ عالم نے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کو ہیرو قرار دے دیا

Now Reading:

فخرِ عالم نے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کو ہیرو قرار دے دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکاراور گلوکار فخرِ عالم نے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کو ہیرو قرار دے دیا ہے۔

اداکار فخرِ عالم نے کرسچن ٹرنر کو اسلام آباد کی گلیوں سے کچرا جمع کرکے شہر کی انتظامیہ کو ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلانے پر ہیرو قرار دے دیا ہے۔

Advertisement

فخرِ عالم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی عوام سے سڑکوں اور گلیوں میں کچرا پھینکنے سے بعض رہنے کی اپیل کی ہے۔

گلوکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر برطانوی ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ کرسچن ٹرنرآپ کا شکریہ، آپ ہمارے ہیرو ہیں اور  قدرت کے چیمپیئن ہیں۔

برطانوی ہائی کمشنر کو دُعا دیتے ہوئے فخرِ عالم نے  ٹوئٹ میں لکھا کہ میرے دوست آپ پر خدا کی رحمت ہو۔

واضح رہے کہ برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے آج صبح چہل قدمی کرتے ہوئے اسلام آباد کی گلیوں میں پھیلا ہوا کوڑا کرکٹ جمع کیا تھا۔

برطانوی ہائی کمشنر نے اسلام آباد کی گلیوں میں پھیلا ہوا کوڑا کرکٹ جمع کرتے ہوئے اپنی چند تصویریں سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں۔

برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے اپنی ان تصویروں کو شیئر کرتے ہوئے ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات اور کلین گرین پاکستان ادارے کو مخاطب کرکے یاد دلایا کہ ’صفائی نصف ایمان ہے۔‘

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر