Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

یاسر حسین نے ماہرہ خان پر تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سُنادی

Now Reading:

یاسر حسین نے ماہرہ خان پر تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سُنادی

پاکستان شوبز انڈسٹری معروف اداکار اور میزبان یاسر حسین نے صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان پر تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سُنادی ہے۔

گزشتہ دنوں ماہرہ خان نے کراچی پریس کلب پر فلسطین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ہونے والے مظاہرے میں شرکت کی تھی۔

یاسر حسین ماہرہ خان کا ساتھ دینے میدان میں آگئے

مظاہرے میں ماہرہ خان قمیص شلوار میں ملبوس تھیں تاہم اُنہوں نے دوپٹہ نہیں لیا ہوا تھا۔

سوشل میڈیا پر مظاہرے کی تصاویر جیسے ہی وائرل ہوئی تو اُس میں کچھ صارفین نے فلسطین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ہونے والے مظاہرے میں ماہرہ خان کی شرکت کو سراہا تو وہیں ناقدین نے اداکارہ پر تنقید کے خوب تیر بھی برسائے۔

Advertisement

سوشل میڈیا صارفین نے ماہرہ خان کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ مظاہرے میں شرکت کرنے آئی تھیں لیکن اُن کا دوپٹہ کہاں تھا؟ اُنہوں نے دوپٹہ کیوں نہیں پہنا؟

ماہرہ خان صارفین کی تنقید پر کوئی ردے عمل نہیں دیا تاہم  اداکار یاسر حسین اُن کا ساتھ دینے میدان میں آگئے۔

یاسر حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی اسٹوری شیئر کی ہے۔

یاسر حسین نے انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ اب کیا ماہرہ خان مئی کی اس شدید گرمی میں دوپٹہ بھی لے؟

اداکار نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھئی! لباس کو ایک طرف رکھ کر جو اصل مسئلہ(فلسطین کا مسئلہ) ہے اُس پر بات کرو۔

یاسر حسین نے مزید کہا کہ خُدا کا خوف کرو۔

Advertisement

واضح رہے کہ یاسر حسین اپنے ہاتھ کی سرجری کی وجہ سے  فلسطین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ہونے والے مظاہرے میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف بھارتی اداکارہ خوفناک کار حادثے میں ہلاک، اہل خانہ شدید زخمی
نامور اداکار جمیل بسمل کی 19 ویں برسی آج منائی جارہی ہے!
کردار نبھانے کیلئے امیتابھ بچن سے انسپریشن لی، منوج باجپائی
سلمان خان کبھی شادی نہیں کریں گے؛ سینئر اداکار کا بڑا دعویٰ
دنیا بھر میں آج ماؤں کا عالمی دن منایا جارہا ہے
بدقسمتی سے ہم مردوں نے ہراسانی کو عام سمجھ رکھا ہے، حمزہ علی عباسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر