 
                                                                              دس سال کی فلسطینی بچی نے آنے والے طوفان کے بارے میں بتایا جسے سن کر ہر آنکھ پر نم ہو گئی۔
دس سالہ بچی نے بتایا کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری سے دس ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر ہوگئے۔
اس حوالے سے بچی کا کہنا تھا کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری نے محلے اُجڑ دیے ہیں جس کی وجہ سے بچے بے یارو مددگار ہوگئے ہیں اوربےگھر فلسطینی کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

تاہم اکثر علاقوں کی بجلی بھی بند کردی گئی ہے جبکہ پانی کی فراہمی بھی تعطل کا شکار ہے۔
بچی کا بات کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے مشکوک افراد کی گرفتاریاں جاری ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل نے غزہ میں محکمہ صحت کی عمارت پر فضائی حملہ کیا ہے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے داغے گئے دو میزائل لگنے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا، آج حملوں میں اب تک 33 افراد شہید ہوچکے ہیں۔
اسرائیل نے آج پھر غزہ پر فضائی حملہ کیا ہے صرف ایک حملے میں 26 فلسطینی شہید ہوگئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 