فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ منتخب حکومت کو کمزور نہ سمجھا جائے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان میں مقبول ترین رہنما ہیں اور پاکستان کے عوام نے انہیں ووٹ دیئے ہیں، آئندہ عام انتخابات میں بھی وزیراعظم کامیابی حاصل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے گزشتہ عام انتخابات میں لاکھوں ووٹ حاصل کیے ہیں عمران خان ایک ایٹمی ملک کے وزیراعظم ہیں، وہ اور ان کی کابینہ اجتماعی فیصلے کرتے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ کووڈ 19 بحران کے باوجود اس وقت ملک کی شرح نمو 3.94 فیصد ہے، تقریباً 1100 ارب روپے اربن اکانومی سے رورل اکانومی میں منتقل ہوئےاور اس سال پاکستان میں چار بمپر فصلیں ہوئیں جبکہ کسانوں کی جانب سے بڑی تعداد میں ٹریکٹرز بھی خریدے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کووڈ 19 کے حوالے سے پاکستان کا ردعمل پوری دنیا میں سب سے بہتر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر نے وباء سے متعلق پاکستان کے اقدامات کو مثالی قرار دیا ہے۔
فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ ملک میں 5.5 ملین افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے اور عوام کو ویکسین لگوانے کے حوالے سے پاکستان دنیا کے صف اول کے 34 ممالک میں شامل ہے، ہم ویکسینیشن کے اہداف جلد حاصل کر لیں گے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ کووڈ 19 کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی کامیابی جزوی لاک ڈاﺅن کی حکمت عملی ہے، پاکستان میں خطے کے کسی دوسرے ملک کے مقابلے میں صورتحال کافی بہتر ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان میں میڈیا کو بے پناہ آزادی حاصل ہے، آزادی اظہار رائے ایک بنیادی اور جمہوری حق ہے جس کی آئین پاکستان میں ضمانت دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بی بی سی سمیت تقریباً 43 بین الاقوامی چینلز، 112 مقامی پرائیویٹ چینلز، 258 ایف ایم چینلز اور 1569 پرنٹ پبلی کیشنز موجود ہیں۔ اتنے بڑے پیمانے پر میڈیا کی موجودگی میں کیسے میڈیا کو دبایا جا سکتا ہے؟
فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ بی بی سی پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والا بین الاقوامی چینل ہے، حکومت نے کبھی بھی اس کی ٹرانسمیشن میں رکاوٹ نہیں ڈالی جبکہ بی بی سی اردو کو مقامی قوانین پر پیروی کے ساتھ اپنے پروگرام نشر کرنے کی اجازت دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی صرف صحافیوں تک محدود نہیں رہی۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نے کہا کہ بے نظیر بھٹو بھی دہشت گردی کے حملے میں جاں بحق ہوئی، تقریباً 70 ہزار شہریوں نے دہشت گردی کے خلاف اپنی جانوں کی قربانی دی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں موجودہ حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد صحافیوں پر حملوں کے واقعات کم ہوئے ہیں جبکہ پاکستان میں سوشل میڈیا کی آزادی روکنے کے لئے قوانین منظور کرنے کا تاثر غلط ہے، نفرت انگیز تقاریر عالمگیر سطح پر تسلیم شدہ حقیقت ہیں جن پر قابو پایا جانا چاہئیے پر تمام ریاستیں اور تنظیمیں اس بات کی پابند ہیں کہ نفرت انگیز تقاریر کی اجازت نہ دی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News