امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی پالیساں ملکی سالمیت کے لیے تشویشناک اور کورونا سے زیادہ خطرناک ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم نمائشی اقدامات اور دوروں کی بجائے عوام سے کئے گئے وعدہ پورے کریں۔
سراج الحق نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے کسی سودہ بازی اور قومی موقف سے انحراف ناقابل قبول ہوگا، قوم کشمیر پر حکمرانوں کی طرف سے صدی کے سب سے بڑے یوٹرن کو ناکام بنادے گی۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد کو فوری طور پر مسترد کرے۔
سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ نبی اکرم ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے کو قانون کے مطابق سزاپر عمل درآمد کو جلد یقینی بنایاجائے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا۔جس میں اقلیتیوں سمیت ہر طبقہ کوبنیادی حقوق حاصل ہیں، وقف املاک قانون پر تمام مکتبہ کو فکر سخت تحفظات ہیں جلد مشاورت کے بعد حکمت عملی ترتیب دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
