Advertisement
Advertisement
Advertisement

برطانوی وزیراعظم نے اسلام مخالف بیان پر معافی مانگ لی

Now Reading:

برطانوی وزیراعظم نے اسلام مخالف بیان پر معافی مانگ لی

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے انکوائری کمیشن میں اسلام مخالف بیان پر معافی مانگ لی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اسلام، برقع اور حجاب سے متعلق اپنے بیان پر پارٹی کی انکوائری کمیٹی  کے سامنے باضابطہ طور پر معافی مانگ لی ہے۔

برطانیہ میں حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی کی اسلام فوبیا، اقلیتوں اور نسلی امتیاز سے متعلق انکوائری رپورٹ جاری کر دی گئی ہے اس رپورٹ کے لئے وزیراعظم بورس جانسن کا بھی انٹرویو لیا گیا تھا۔

بورس جانسن نے پارٹی کی انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنے کالم میں برقع پہنیں مسلم خواتین کو ڈاکو اور لیٹر بکس کہنے سے متعلق سوال کے جواب میں باضابطہ طور پر معافی مانگی ہے۔

بورس جانسن کا کہنا تھا کہ مسلم خواتین کو وہ لباس پہننے کا پورا حق حاصل ہے جسے وہ پسند کرتی ہیں اور مجھے اس بات کا علم بھی ہے لیکن صحافت میں زبان زیادہ آزاد اور سنسنی خیز ہوتی ہے اس لئے یہ الفاظ استعمال ہو گئے۔

Advertisement

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے مزید کہا کہ اب ایک ایسے عہدے پر ہوں جہاں مجھے تمام طبقات کی نمائندگی اور ان کا تحفظ کرنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر