Advertisement
Advertisement
Advertisement

بر طانیہ: ایک شخص نے فلسطین کے حق میں نکالی گئی ریلی کے شرکاء پر کار چڑھا دی

Now Reading:

بر طانیہ: ایک شخص نے فلسطین کے حق میں نکالی گئی ریلی کے شرکاء پر کار چڑھا دی

بر طانیہ میں  انتہا پسند نسل پرست شخص نے اپنی تیز رفتار کار فلسطین کے حق میں نکالی گئی ریلی کے شرکاء پر چڑھا دی جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی پولیس نے ایک 51 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے جس پر فلسطین کے حق میں نکالی گئی ریلی میں شریک افراد کو کار سے ٹکر مارنے کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ ناٹنگھم میں اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کے حق میں ایک ریلی نکالی گئی تھی جس میں بڑی تعداد میں شہری شریک تھے، شہریوں نے اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی اور فلسطین کے حق میں بینرز اُٹھا رکھے تھے۔

ریلی پُر امن طریقے سے اپنے اختتامی مقام کی جانب بڑھ رہی تھی کہ اچانک ایک کار تیزی سے ریلی کے اندر گھس گئی جس سے متعدد شرکاء زخمی ہوگئے ،جنہیں قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 51 سالہ کار ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے تاہم ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے اور نہ ریلی کے شرکاء کو کار سے ٹکر مارنے کی وجہ بتائی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر