
ڈیرہ غازی خان میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے لادی گینگ آپریشن کے خلاف اعلان پرعملدرآمد شروع کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کی مطابق ڈی جی خان میں کمشنرآفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس جاری ہے۔
اجلاس میں کمشنر ڈاکٹرارشاد احمد ، آر پی او محمد فیصل رانا ، ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز، ڈی پی اوعمرسعید اور پولیٹیکل اسسٹنٹ حمزہ سالک سمیت سیکورٹی فورسز اور متعلقہ اداروں کے سربراہان نے بھی شرکت کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی اسٹیٹ کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی جبکہ اجلاس میں آپریشن اور دیگر معاملات پر لائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اعلیٰ ٰ سطحی اجلاس ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم پنجاب مومن علی آغا کی زیر صدارت میں ہورہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News