Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماؤں کے عالمی دن پر اقرا عزیز کی اپنی والدہ کے ہمراہ تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی

Now Reading:

ماؤں کے عالمی دن پر اقرا عزیز کی اپنی والدہ کے ہمراہ تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقرا عزیز نے ماں کے عالمی دن کے موقع پر اپنی والدہ کے ہمراہ تصویر پوسٹ کردی ہے۔

اداکارہ اقرا عزیز نے ماؤں کے عالمی دن پر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں ان کی والدہ بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by IQRA AZIZ HUSSAIN🇵🇰 (@iiqraaziz)

Advertisement

پوسٹ کردہ تصویر کی کیپشن میں اداکارہ نے اپنی ماں کے لیے محبت بھرا پیغام لکھا جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

اقرا عزیز کی جانب سے والدہ کے ہمراہ پوسٹ کی جانے والی تصویر حال ہی منعقد ہونے والی اداکارہ کی گود بھرائی کے دن کی ہے۔

ساتھ ہی اداکارہ نے ماں سے محبت کے اظہار کے لیے ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

Advertisement

A post shared by IQRA AZIZ HUSSAIN🇵🇰 (@iiqraaziz)

دوسری جانب پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین بہت جلد والدین بننے والے ہیں۔

گزشتہ دنوں اداکارہ اقرا عزیز نے اپنی گود بھرائی کی رسم کی ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھی۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by IQRA AZIZ HUSSAIN🇵🇰 (@iiqraaziz)

اداکارہ اقرا عزیز کی گود بھرائی کی رسم کی تصاویراور ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی۔

Advertisement

اقرا عزیز نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار ’لال دل‘ والی ایموجی کا استعمال کرتے ہوئے کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی اقراء عزیز اور یاسر حسین نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ہاں رواں برس جولائی میں پہلے بچے کی آمد متوقع ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131)

Advertisement

گود بھرائی کی تقریب سے متعلق ایک اور خاص چیز اقراء عزیز کا گودبھرائی کی تقریب میں پہنا جانے والا دوپٹہ تھا۔

 اقرا عزیز کی گود بھرائی کی رسم میں پہنا گیا دوپٹہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔

اداکارہ اقرا عزیز کے گود بھرائی کی رسم پر پہنے دوپٹے کی خاص بات یہ ہے کہ ان کے دوپٹے پر 100 خصوصی پیغامات لکھے گئے تھے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

اقرا عزیز کی گود بھرائی کے دوپٹے کو تیار کرنے والے ڈیزائنر حسین نے ایک نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’جب اقرا اُن کے پاس اپنی گود بھرائی کے دوپٹے اور لباس کی ڈیزائننگ کے لیے آئیں تو اُنہیں یہ دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہوئی کہ اقرا نے اپنی زندگی کے خاص موقع پر مغربی طرز کے بجائے ہماری روایتی تقریب ’گود بھرائی‘ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے ڈیزائنر نے بتایا کہ اقرا چاہتی تھیں کہ ہم اُن کے لیے کچھ ایسی چیز تیار کریں جو وہ اپنے بچے کو دے سکیں لہٰذا ہم نے اُن کے لیے خاص  دوپٹہ تیار کرنے کا سوچا۔

Advertisement

اُنہوں نے بتایا کہ ہم نے اقرا سے کہا آپ ہمیں 100 خصوصی پیغامات دیں جو ہم اس دوپٹے پر لکھ سکیں اور پھر اداکارہ نے یاسر اور اُن کی والدہ کی مدد سے یہ کام پورا کیا۔

ڈیزائنر نے کہا کہ اس کے بعد ہم نے اقرا کے دوپٹے پر 100 مختلف پھولوں کے ساتھ وہ 100 دُعائیں اور پیغامات لکھے جو اُنہوں نے ہمیں دی تھیں۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Fahad Hussayn (@officialfahadhussayn)

Advertisement

ڈیزائنر نے مزید کہا کہ ’اقرا کا کہنا تھا کہ اگر اُن کی بیٹی ہوئی تو وہ یہ دوپٹہ اپنی بیٹی کو دیں گی اور اگر بیٹا ہوا تو اپنی بہو کو یہ دوپٹہ دیں گی۔

اقرا کے دوپٹے پر لکھے گئے پیغامات میں سے چند یہ ہیں:

علم سب سے بڑی دولت ہے

اچھے اخلاق سے بہتر کچھ نہیں 

کسی سے لڑائی نہ کرو

Advertisement
اللّہ تعالیٰ سے اپنی بھلائی کی دُعا کرو

لوگوں کے ساتھ بھلائی کروگے تو لوگ بھی تمہارے ساتھ بھلائی کریں گے

گزشتہ روز اقرا عزیز کی گود بھرائی کی رسم کی گئی تھی جس کی تصاویر اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھیں۔

اداکارہ اقرا عزیز نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر یاسر حسین کے ہمراہ تصویر شیئر کی تھی۔

اقرا عزیز کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں بہت خوش نظر آرہے ہیں۔

اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں مداحوں کو خوشخبری سُناتے ہوئے لکھا تھا کہ ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

Advertisement

اُنہوں نے اس خوشی کے موقع پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکریہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ الحمداللّٰہ! ہمارا ننھا مہمان رواں سال جولائی میں اس دُنیا میں آجائے گا۔

دوسری جانب اداکار یاسر حسین نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہلیہ کے ہمراہ تصویر شیئر کی تھی۔

اداکار یاسر نے پوسٹ  کی جانے والی تصویر کی کیپشن میں لکھا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ ہر بار کی طرح اس بار بھی ہم دونوں پر مہربان ہوا ہے اور اس بار تو اُس کی کرم نوازی بےمثال ہے۔

یاسر حسین نے لکھا تھا کہ اولاد اللّٰہ تعالیٰ کا بہترین تحفہ ہے۔

Advertisement

 

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by IQRA AZIZ HUSSAIN🇵🇰 (@iiqraaziz)

Advertisement

اداکار نے مزید  لکھا تھا کہ الحمداللّٰہ! ہم بہت خوش ہیں، اُمید کرتے ہیں آپ بھی ہمیں اپنی دُعاؤں میں یاد رکھیں گے۔

Advertisement

 

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131)

Advertisement

دوسری جانب اقرا عزیز اور یاسر حسین کی اس خوشخبری پر شوبز فنکاروں اور مداحوں کی بڑی تعداد نے اُنہیں مبارکباد پیش کی تھی۔

واضح رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین سال 2019 میں ایک پُروقار تقریب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر