Advertisement
Advertisement
Advertisement

تاجروں کا چاند رات تک کاروبار کرنے کا اعلان

Now Reading:

تاجروں کا چاند رات تک کاروبار کرنے کا اعلان
کاروبار کھولنے

آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے چاند رات تک کاروبار کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے 8 تا 16 مئی کاروبار بند کرنے کا حکومتی نوٹیفکیشن مسترد کردیا ہے۔

اجمل بلوچ نے کہا کہ کورونا روکنے کے لئے حکومت زیادہ ٹائم دے تاکہ رش ختم ہوجائے۔

آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے مزید کہا کہ حکومت کے غلط فیصلے سے جتنا کورونا وائرس پھیلنا تھا وہ 2 دنوں میں پھیل چکا ہے، تاجر برادری چاند رات تک کاروبار جاری رکھے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے8 سے 16 مئی کے دوران تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Advertisement

این سی او سی کا کہنا تھا کہ 8 سے 16 مئی کے دوران لوکل اور بیرون ممالک کے سیاحوں کے لئے بھی سیاحت پر مکمل پابندی ہوگی ۔ضلعی سطح پر تشکیل دی گئی مانیٹرنگ ٹیمیں ایس او پیز کے عمل درآمد کو یقینی بنائیں گی۔

ترجمان این سی او سی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پٹرول پمپس، میڈیکل سٹورز، گروسری سٹورز، بیکری اور فوڈ آئٹمز کی دکانوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔

این سی او سی کے مطابق تمام سیاحتی مقامات، ہوٹلز،شاپنگ مالز، پارکس اور ریسٹورنٹ بند رہیں گے جبکہ شمالی علاقہ جات اور سی ویو کی طرف جانے والے تمام ٹریول نوڈز پر بھی پابندی ہوگی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے مزید کہا تھا کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے رہائشیوں کو واپس جانے کی اجازت ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کاروبار متاثر ہونے لگا
پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں
ایف بی آر کا انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں توسیع سے انکار، رات 12 بجے تک کی مہلت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر