وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی نے شرعی اصولوں کے مطابق فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ مفتی منیب کے چاند کی رویت کو متنازع بنانے کے حوالے سے بیان قابل مذمت ہے۔
مفتی منیب کا چاند کی رویت کو متنازع بنانے کے حوالے سے بیان قابل مذمت ہے۔ رویت ہلال کمیٹی نے شرعی اصولوں کے مطابق فیصلہ کیا۔ یہ بیان انتہائی غیر ذمہدارانہ اور منفی رویے کا عکاس ہے۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) May 13, 2021
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فرازکا مزید کہنا تھا کہ یہ بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور منفی رویے کا عکاس ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News