Advertisement
Advertisement
Advertisement

قوم کی حمایت سے دشمن کے عزائم نا کام بنائیں گے ، میر ضیاء

Now Reading:

قوم کی حمایت سے دشمن کے عزائم نا کام بنائیں گے ، میر ضیاء

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ قوم کی تائید وحمایت سے دشمن کے مذموم عزائم پہلےبھی نا کام بنائے ہیں اور آئندہ بھی بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے کوئٹہ سریاب روڈ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے۔

صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

میر ضیاء لانگو نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی چیکنگ بھی مزید سخت کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

Advertisement

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے مزید کہا کہ زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں۔

دوسری جانب سینئر وزیر پنجاب خوراک عبد العلیم خان نے کوئٹہ اور تربت میں دہشتگردوں کے ایف سی اہلکاروں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن بلوچستان کا امن خراب کرنے کی گھناؤنی سازش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید ہونے والے اہلکاروں کو قوم کا سلام ہے، وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء ہمارے اصل ہیرو ہیں۔

سینئر وزیر پنجاب خوراک عبد العلیم خان نے مزید کہا کہ میری تمام ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر