
پاکستان کے معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے بھی غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری اور مقبوضہ بیت المقدس میں مسجدالاقصٰی پر حملے پر آواز بلند کر لی ہے۔
گلوکار شہزاد رائے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
Pure Terrorism #PalestinianLivesMatter @UNICEF @UNHumanRights please 🙏🙏🙏🙏
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) May 11, 2021
شہزاد رائے نے ٹوئٹ میں کہا کہ فلسطین میں جو ہو رہا ہے وہ خالص دہشت گردی ہے۔
گلوکار نے عالمی ادارے یونیسیف اور یو این ہیومن رائٹس کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ برائے مہربانی، فلسطینیوں کی زندگیوں کی بھی اہمیت ہے۔
واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری نہ رکی، فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 35 ہوگئی ہے۔
جاں بحق ہونے والوں میں13 بچے اور مزاحمتی تنظیموں کے کئی رہنما بھی شہداء میں شامل ہیں، ایک ہزار سے زائد افراد زخمی، درجنوں عمارتیں مٹی کا ڈھیر بنادی گئی ہیں۔دوسری جانب غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے واقعے پر عالمی رہنما اور ادارے خاموش ہیں اور ابھی تک اسرائیل کے اس وحشیانہ تشدد کو روکنے کے لیے کوئی خاص اقدام بھی نہیں کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News