
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل صحیفہ جبار خٹک نے شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ کے بارے میں کیا کہہ دیا؟
تفصیلات کے مطابق اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے اداکارہ ایمن سلیم کو پیاری لڑکی قرار دیا ہے۔
اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام اسٹوری پر سوشل میڈیا پر زیرِ گردش اداکارہ ایمن سلیم کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔
صحیفہ جبار کی جانب سے ایمن سلیم کی پوسٹ کی جانے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ ایمن ایک ہی وقت میں موبائل اور لینڈ لائن فون پر مصروف ہیں۔
صحیفہ جبار خٹک نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ کیا ایمن خوبصورت نہیں ہیں؟
جبکہ اداکارہ صحیفہ جبار نے اپنے کیپشن میں اداکارہ ایمن سلیم کی ایک بڑی مداح ہونے کا بھی انکشاف کیا ہے۔
اداکارہ صحیفہ جبار نے ایمن سلیم کو اپنی اسٹوری بھی ٹیگ کی۔
واضح رہے کہ حال ہی میں ایک مزاحیہ ڈرامے سے اداکاری کی دُنیا میں اپنا ڈیبیو کرنے والی نوجوان اداکارہ ایمن پاکستان کے سابق کرکٹر سلیم یوسف کی بیٹی ہیں اور ماضی کی معروف گلوکارہ نازیہ حسن کی بھانجی بھی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News