Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اسرائیلی مظالم کے خلاف تمام فورمز میں آواز بلند کرے گا، قاسم خان سوری

Now Reading:

پاکستان اسرائیلی مظالم کے خلاف تمام فورمز میں آواز بلند کرے گا، قاسم خان سوری
قاسم خان

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیلی مظالم کے خلاف تمام فورمز میں آواز بلند کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی پاکستان میں تعینات فلسطین کے سفیر احمد جواد اے رابی سے ملاقات ہوئی جس میں فلسطین کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قاسم خان سوری نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کو فلسطین کی موجودہ صورتحال پر انتہائی تشویش ہے، پاکستان غزہ میں اسرائیل کی جانب سے مسلسل فضائی حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں معصوم فلسطینیوں کی اموات پر دلی صدمہ پہنچا ہے۔

قاسم خان سوری کا کہنا تھا کہ مسجد الاقصیٰ کے تقدس کو پامال کرنے اور معصوم عبادت گزاروں پر کئے گئے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے، پاکستان اسرائیلی مظالم کے خلاف تمام علاقہ اور عالمی فورمز میں آواز بلند کرے گا۔

Advertisement

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کی قومی اسمبلی نے 17مئی 2021کو مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مذمتی قراردار متفقہ طور پر منظور کی ہے، قرادار میں پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

قاسم خان سوری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے فلسطین کے معاملے پر ترک صدر، سعودی فرمانروا اور صدر محمود عباس سے ٹیلی فون پر بات کی ہے جبکہ اس سلسلے میں او آئی سی کے رکن ممالک میں اپنے تمام ہم منصبوں کو مراسلہ جات ارسال کئے ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے مزید کہا کہ وزیرخارجہ نے فلسطین، ترکی،سعودی عرب، مصر،چین ،امریکہ اور سوڈان کے وزرائے خارجہ کے ساتھ پہلے ہی ہمارے اجتماعی ردعمل پر بات چیت کر چکے ہیں جبکہ وزیرخارجہ نے  او آئی سی کے وزراے خارجہ کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کی اور فلسطین کا معاملہ پیش کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر