 
                                                                              وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ دو طرفہ شراکت داری کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ نیویارک میں جاری مصروفیات کے دوران امریکی کانگریس کی رکن و چیئر پرسن پاکستان کاکس شیلا جیکسن لی کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
گفتگو کے دوران پاک اور امریکہ کے تعلقات کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امریکی کانگریس ،امریکہ کے سیاسی نظام کا اہم ستون ہونے کے ناطے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
وزیرخارجہ نے پاک اور امریکہ تعلقات کے استحکام میں کانگریسی کاکس کے متحرک اور مثبت کردار کی تعریف بھی کی ہے۔
انہوں نے شیلا جیکسن لی کو سماجی ومعاشی ترقی اور عوام کی بہتری کے لئے حکومت پاکستان کی جانب سے کیے گئے اقدامات سے آگاہ بھی کیا ۔
وزیر خارجہ نے افغانستان اور خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی مصالحانہ کاوشوں سے بھی امریکی رکن کانگریس کو آگاہ کیا۔
شاہ محمود قریشی نے امریکہ اور پاکستان میں پارلیمانی اور عوامی رابطوں میں فروغ پر بھی زور دیا۔
اس موقع پر شیلا جیکسن نے علاقائی و ملکی صورتحال سے آگاہی پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔
شیلا جیکسن نے دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی میں امریکن پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو بھی سراہا۔
شیلا جیکسن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان باہمی مفاد پر مبنی روابط کے فروغ کے لئے پر امید ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 