Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب حکومت کا 8 مئی سے صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

Now Reading:

پنجاب حکومت کا 8 مئی سے صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ
لاک ڈاؤن

کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پنجاب حکومت نے 8 مئی سے صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا ہے۔

لاک ڈاؤن کا فیصلہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں منعقد اجلاس میں کیا گیا۔

لاک ڈاؤن کے دوران صوبے میں نقل وحرکت محدود کرنے کیلئے ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ اور سیاحتی مقامات، بند رہیں گے۔

شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوائنٹس قائم کئے جائیں گے۔ چیک پوائنٹس پر پولیس، رینجرز اور فوج تعینات کی جائے گی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کورونا وباء پر قابو پانے کیلئے اگلے 15 سے 20 دن نہایت اہم ہیں، شہری کورونا پر قابو پانے کیلئے حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں۔

Advertisement

ڈاکٹر یاسمین راشد نے عوام سے اپیل عید سادگی سے منائیں، احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

اس موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ عید کے موقع پر زیادہ چھٹیاں  دینے کا مقصد لوگوں کی نقل وحمل کو محدود کرنا ہے۔

چیف سیکرٹری نے یہ بھی کہا کہ احتیاطی تدابیر کی اہمیت سے متعلق شعور و آگاہی کو بڑھایا جائے، شہری عید کی چھٹیوں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے ہدایت کی کہ عید کی چھٹیوں کے دوران پارکس، سیاحتی مقامات کو مکمل بند رکھا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر