Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف اداکارہ جیا علی رشتہ ازدواج میں منسلک، تصاویر وائرل

Now Reading:

معروف اداکارہ جیا علی رشتہ ازدواج میں منسلک، تصاویر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جیا علی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ جیا علی کی شادی لاہور کی بادشاہی مسجد میں سادگی سے ہوئی جس میں ان کے نہایت قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے ہی شرکت کی۔

اداکارہ جیا علی کی شادی ہانگ کانگ میں مقیم پاکستانی بزنس مین اور کرکٹ کوچ عمران ادریس سے ہوئی ہے۔

جیا علی کی  عمران ادریس سے کافی دوستی تھی تاہم اب یہ دوستی رشتہ میں بدل گئی ہے۔

Advertisement

عمران ادریس پروفیشنل کرکٹ کوچ ہیں جو ہانگ کانگ کی قومی ٹیم سمیت دنیا کے کئی دیگر ممالک میں بھی کوچنگ کر چکے ہیں۔

 اس کے علاوہ وہ اپنا بزنس بھی کرتے ہیں اور عمران ادریس کی کمپنی کھیلوں کی مختلف مصنوعات سمیت کھیلوں سے متعلقہ پراڈکٹس بھی بناتی ہے۔

دوسری جانب عمران ادریس کا حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف سے بھی گہرا تعلق ہے اور انہوں نے ایسٹ ایشیئن پیسیفک ممالک میں پی ٹی آئی کو متحرک کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

اداکارہ جیا علی نے اس حوالے سے بتایا کہ آج میں بہت خوش ہوں کیونکہ مجھے بہت اچھا جیون ساتھی ملا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ شادی کی خوشی میں جلد ہی بڑی دعوت کا اہتمام کروں گی جس میں تمام دوستوں کو مدعو کیا جائے گا۔

واضح رہے کی جیا علی نے کیرئر کا آغاز ماڈل کی حیثیت سے کیا تھا لیکن انہیں حقیقی شہرت اپنی پہلی فلم “دیوانے تیرے پیار کے” سے ملی جس کے ڈائریکٹر سید نور تھے۔

Advertisement

اس کے علاوہ اداکارہ جیا علی بے شمار ڈراموں میں بھی کام کر چکی ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر