سابق بھارتی اداکارہ ثناء خان بھی فلسطینیوں کی آزادی کے لیے دعا گو ہیں۔
اسلام کی خاطر فلم انڈسٹری کو خیر آباد کہنے والی ثناء خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلسطین کے نقشے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے فلسطین کی آزادی کے لیے دعا کی ہے۔
https://twitter.com/sanaak21/status/1394972491236401152?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1394972491236401152%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F929230
ثناء خان نے لکھا کہ یہ فلسطین تھا، یہ فلسطین ہے اور یہ ہمیشہ فلسطین ہی رہے گا، انشااللّٰہ۔
سابق بھارتی اداکارہ نے ہیش ٹیگز کا بھی استعمال کیا۔
فلسطین کے حوالے سے ثناء خان نے لکھا کہ فلسطین میں دہشتگردی کو روکا جائے اور اسے آزاد کیا جائے۔
واضح رہے کہ غزہ میں گیارہویں روز بھی اسرائیل کی جارحیت جاری ہے جبکہ اسرائیلی حملوں میں شہداء کی تعداد 240 سے زیادہ ہوگئی اور ڈیڑھ ہزار سے زیادہ زخمی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
