Advertisement
Advertisement
Advertisement

نااہل لیگ پاکستان کے قرضوں کی اصل وجہ ہے، ڈاکٹر شہباز گِل

Now Reading:

نااہل لیگ پاکستان کے قرضوں کی اصل وجہ ہے، ڈاکٹر شہباز گِل
شہباز گِل

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ میاں مفرور اور نااہل لیگ پاکستان کے قرضوں کی اصل وجہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ قرض اتار نے کی بات وہ کر رہے ہیں جو ملکی خزانہ لوٹ کر مفرور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اداروں کی خودمختاری کی وجہ سے نیب نے بدعنوان عناصر سے 484 ارب روپے نکلوائے ہیں جبکہ نااہلوں اور جیالوں کے 18 سالہ تاریک دور میں محض 290 ارب ریکور کیے گئے ہیں۔

شہباز گِل کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے 10 برس میں 2.6 ارب جبکہ پی ٹی آئی نے 192 ارب کی سرکاری زمین واگزار کروائی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ درباریوں کی چیخیں قبضہ مافیا اور لُٹیروں کی تکلیف کی مظہر ہیں  جبکہ نااہل لیگ کو اصل خوف کی گئی کرپشن کی ریکوری کا ہے۔

Advertisement

شہباز گِل نے کہا کہ چھوٹے میاں نے چوہدری شوگرملز کیس میں 410 ملین کی منی لانڈرنگ کا جواب دینا ہے جبکہ اسحاق ڈار نے831  ارب روپے کے غیر قانونی اثاثے بنانے کا جواب دینا ہے۔

ڈاکٹر شہباز کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو پچھلے 20 سال میں 549 ارب کے غیر قانونی اثاثوں کا جواب دینا ہوگا۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا مزید کہنا تھا کہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں قومی خزانے کو 213 ملین روپے کا نقصان پہنچانے والے احتساب سے خوفزدہ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر