
ترجمان عوامی نیشنل پارٹی زاہد خان نے کہا ہے کہ یہ پاکستانی عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان عوامی نیشنل پارٹی زاہد خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بارہ مئی 2007 کو دہشت گردوں نے ریاستی سرپرستی میں کراچی میں خون کی ہولی کھیلی تھی۔
زاہد خان نے کہا کہ ریاست کے اس وقت کے امر نے مکا دیکھا کر کراچی کی عوام کا خون سڑکوں پر بہایا تھا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بدقسمتی سے اس ریاست میں سزا اور جزا کے قانون کا کبھی اطلاق نہ ہوا ہے۔
زاہد خان کا کہنا تھا کہ اس وقت کا امر جنرل پرویز مشرف اس وقت دبئی میں آرام سے بیٹھا ہے۔
ترجمان عوامی نیشنل پارٹی نے کہا کہ ریاست سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ عوام کی درد رسائی کریں اور عوام پر گزرنے والی مصیبت کا ازالہ بھی کریں ۔
انہوں نے کہا کہ آج تک بارہ مئی کے ذمہ داروں کو سزا نہیں ملی اور وہ لوگ دندناتے پھر رہے ہیں جنھوں نے کراچی میں قتل عام کیا تھا۔
ترجمان عوامی نیشنل پارٹی زاہد خان نے مزید کہا کہ جس کی سرپرستی میں یہ قتل عام ہوا تھا وہ بھی دنیا میں گھوم رہا ہے ،اس ناانصافی کا ازالہ نہ ہوا تو یہ ملک کے لئے بہت تباہ کن ثابت ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News