حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد برقرار رہے گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد سے کم کرکے 15.44 فیصد مقرر کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد سے کم کرکے 7.56 فیصد مقرر کی گئی ہے۔
واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا تھا۔
قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 108 روپے 56 پیسے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 110 روپے 76 پیسے ، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 77 روپے 65 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 80 روپے ہوگئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
